منگلورو3/اگست (ایس او نیوز) حالانکہ جمعہ کے دن بھی جنوبی کینرا کے مختلف اسپتالوں میں الگ الگ اقسام کے بخار میں مبتلا 74نئے مریض داخل ہونے کی رپورٹ کی موصول ہوئی ہے، لیکن محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور علاج کے بعد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے والوں کی روزانہ تعداد بڑھ گئی ہے۔
اس کے مقابلے میں اڈپی ضلع میں جنوری سے 2اگست تک ملیریا بخار کے 50اور ڈینگی بخار کے 99معاملات سامنے آئے ہیں۔ان میں سے ڈینگی کے 2معاملات کی تشخیص گزشتہ ایک ہفتے میں ہوئی ہے۔